حیدرآباد۔28۔اپریل(اعتماد نیوز)آج دو پہر تین بجے ریاستی گورنر ای ایس ایل
نرسمہن کے مشیر صلاح الدین احمد نے انٹر میڈئیٹ سال اول کے نتائج کو جاری
کیا۔ چنانچہ نتیجۂ کامیابی کی شرح 55.48 فیصد رہی جبکہ اس مرتبہ گریڈ سسٹم
کے ساتھ ساتھ مارکس کی فہرست کو بھی جاری کیا گیا۔ چنانچہ نتائج کے لئے بی
ایس این ایل لینڈ
لائن کے ذریعہ 1100 نمبر پر ڈائل کرتے ہوئے معلوم کیا جا سکتا ہے۔تاہم
ذرائع کے مطابق مئی کے دوسرے ہفتہ میں انٹر میڈئیٹ سال دوم کے نتائج کو
جاری کیا جا سکتا ہے۔ان امتحانات میں جملہ 8.68 لاکھ طلبا نے حصہ لیا۔جن
میں 4.55 طلبا کامیاب ہوئے۔ضلع کرشنا 74فیصد کامیابی کی شرح سے سب سے اول
جبکہ عادل آباد 38 کامیابی کی شرح سے سب سے آخر ہے۔